بھارتی صدر پرناب مکھر جی کی صدر ممنون کو یوم پاکستان پر مبارکباد

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت کے صدر پرناب مکھر جی نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدرممنون حسین کو یوم پاکستان پر مبارکبادکا پیغام بھیجا ہے۔

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پرناب مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ انکا ملک پاکستان کیساتھ دوستانہ، پرامن اورباہمی تعاون پر مبنی تعلقات کیلیے پر عزم ہے۔

ہمیں پورا یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے ترقی اور استحکام آئے گا۔بھارتی صدر نے اس موقع پر صدر مملکت کی صحت کیلیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔