بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی باچاخان یونیورسٹی حملے کی مذمت

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔

حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔