بھارتی وزیر اعظم نندر مودی کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں، کامران خان لاکھا

Kamran Khan Lakha

Kamran Khan Lakha

جام پور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل سیکریٹری اطلاعات و رہنماء لاکھا قومی اتحاد کامران خان لاکھا نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نندر مودی کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں پاکستان کی مسلح افواج کو ملک کے عوام کی حمایت حاصل ہے بھارت کی خارجی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔

بھارت پاک چین دوستی سے خائف ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ بھارت کو سوائے رسوائی اور بد نامی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی پامالی کی دھمکی شر انگیز ہے۔

جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہماری قوم امن پسند ہیں پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے کسی نے بھی پاکستان کے خلاف جار حیت کا ارتکاب کیا تو مسلح افواج اور عوام منہ توڑ جوان دیں گے۔