بھارتی گلوکار سکھبیر سنگھ سے 29 ہزار ڈالر برآمد، کسٹم حکام کو چکمہ دے کر فرار

Sukhbir Singh

Sukhbir Singh

لاہور (جیوڈیسک) معروف بھارتی گلوکار سکھبیر سنگھ لاہور سے دبئی جا رہے تھے کہ کسٹم حکام نے انتیس ہزار ڈالر برآمد کر لئے۔

سکھبیر سنگھ پہلے پوچھ گچھ کے دوران بیت الخلا جانے کا بہانہ کرکے رفو چکر ہو گئے، پھر مبینہ طور پر اپنے پروموٹر کے ذریعے رقم بھی نکلوا لی۔

ایئر پورٹ حکام نے بھارتی گلوکار اور ان کے پروموٹر کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔