بھارتی ریاست بہار میں امتحانات کے دوران نقل کا بازار گرم

Students

Students

بہار (جیوڈیسک) شادی کی اجتماعی تقریب ایک عام سی بات ہے لیکن بھارتی ریاست بہار میں یونیورسٹی طلبا نے اجتماعی نقل کر کے نیا رجحان متعارف کرایا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

بہار کے علاقے سماستی پور میں یونیورسٹی طلبا ایک بڑے ہال کمرے میں بیٹھ کر بھائی چارے کےساتھ یوں نقل کرنے میں مصروف ہیں گویا آپس میں لین دین کیا جا رہا ہو۔

ہال کے فرش پر بیٹھے طلبا کتابیں کھولے دھڑا دھڑ نقل میں مصروف تھے کہ مقامی ٹی وی کا کیمرہ مین آن پہنچا جس نے سارا منظر کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ ممتحن حضرات اس موقع پر طلبا کو بھرپور سہولیات فراہم کرتے رہے۔