بھارتی ریاست بہار میں آخری مرحلے کیلئے پولنگ جاری

Bihar Polling

Bihar Polling

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلے کے لیے آج ستاون نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے نو اضلاع کی 57 سیٹوں کے لیے ہونے والی پولنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس مرحلے کی پولنگ کے ساتھ ہی بہار میں تقریباً دو ماہ سے جاری انتخابی میلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا ، ووٹوں کی گنتی آٹھ تاریخ کو کی جائے گی۔

آخری مرحلے میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے آٹھ سو ستایئس امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، ان امیدواروں میں آٹھاون خواتین بھی شامل ہیں۔