بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا انتقال کر گئیں

Jayalalithaa

Jayalalithaa

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو دل کا دورہ پڑنے پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

جے للیتا کو دل کا دورہ پڑنے پڑنے کے باعث اپولو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ علاقائی سیاسی پارٹی کی سربراہ جے للیتا تامل ناڈو میں بہت مقبول تھیں جبکہ وہ مداحوں کے درمیان اماں کے نام سے مشہور تھیں۔

ماضی کی فلمی ہیروئن جے للیتا پر سیاسی کیرئیر کے دوران کئی بار بد عنوانی کے الزامات بھی لگے۔ دو ہزار چودہ میں کرپشن کے ایک مقدمے میں کچھ عرصہ جیل میں بھی رہنا پڑا تھا۔