انڈین ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

Indian Team

Indian Team

پورٹ الزبتھ (جیوڈیسک) انڈین ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

بھارت نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کو چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں میچ میں 73 رنز سے شکست دے کر اپنے نام کیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقا پہلی پوزیشن پر براجمان تھا لیکن انڈیا کیخلاف ناقص کارکردگی کی وجہ سے پروٹیز اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت انڈین ٹیم 21 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ساؤتھ افریقا 118 کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلا دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغستان کا نمبر دسواں ہے۔