بھارتی دھمکیوں پر گڈز ٹرانسپورٹر کا پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان

Pak Army

Pak Army

لاہور : بھارتی جنگی جنون،دھمکیوں پر پاکستان کے گڈز ٹرانسپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹر بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔دفاع پاکستان کے لئے خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کا ساتھ دیں گے۔

بھارت پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنا چھوڑ دے۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اور وطن عزیز کا بچہ بچہ انڈیا کے لئے ایٹم بم ہے۔ پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک نصیر احمد عباس نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔

بھارت پاکستان سے کشیدہ صورتحال اختیار کئے ہوئے ہے۔ بھارت کامقابلہ کرنے کے لئے گڈز ٹرانسپورٹر سمیت پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بے گناہ کشمیریوں پرظلم نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

ضرورت پڑی تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔پاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج اور قوم ملکی سالمیت، دفاع اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔بہادر افواج مادر وطن کی حفاظت کیلئے مکمل تیار ہیں۔