ہندوستانی جنگی جنون کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پی پی پی مہمند کا مظاہرہ

PPP Protest

PPP Protest

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، ہندوستانی جنگی جنون کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پی پی پی مہمند کا مظاہرہ۔ مہمند ایجنسی اور فاٹا کے پارٹی قائدین کی شرکت۔ نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا عالمی برادری سے نوٹس لینے اور اقوام متحدہ سے جموں کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں پیر کے روز مرکزی قائدین کی کال پر پیپلز پارٹی مہمند ایجنسی نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور ہندوستان کی جارحانہ رویہ اور خطے کو امن کو خطرے میں ڈالنے کے خلاف غلنئی میں مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت پی پی پی مہمند ایجنسی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل، پی پی پی فاٹا کے ترجمان جنگریز خان مہمند، فضل ہادی خان، ملک جان ولی، میر افضل مہمند، ملک رائیس خان، ارشد خان اور محترم خان مہمند نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی پی پی فاٹا اور مہمند ایجنسی کے ورکرز پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو کر ملک دشمن قوتوں اور پاکستان دشمن ممالک کے خلاف ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلاء ہندوستانی قیادت یاد رکھیں کہ پاکستانی عوام، سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان کی دفاع اور استحکام کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ اگر انڈیا نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی اور تباہی اور بربادی ان کی مقدر بن جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، خطے میں غربت اور کشمیر دو بڑے مسئلے ہیں جس کی حل کیلئے اقدامات کرنا چاہئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی توڑ کر ہندوستان کو ظلم و بربریت سے روکا جائے۔ اور جموں وکشمیر میں رائے شماری کر کے کشمیریوں کے منشاء کے مطابق انہیں آزادی دی جائے۔ مظاہرین نے انڈیا مردہ باد اور پاک فوج و پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

PPP Protest

PPP Protest