بھارتی جنگی جنون: 200 ارب کے اسلحہ کی خریداری کیلئے ہنگامی معاہدے

Brahmos Missile

Brahmos Missile

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے گزشتہ دو تین ماہ کے دوران تقریباً 200 ارب روپے کے ہتھیاروں کی خریداری کیلئے ہنگامی معاہدے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاکہ اس کی افواج مختصر وقت میں جنگ کیلئے بہتر طور پر تیار ہو سکے۔

ان معاہدوں کا مقصد یہ بات یقینی بنانا تھا کہ بھارت کی مسلح افواج 10 روز تک مسلسل شدید لڑائی کے قابل ہ وسکے اور اسے اسلحہ وگولہ بارود اور دیگر جنگی آلات کے ختم ہو جانے کا خدشہ نہ ہو۔

دوسری طرف ستمبر 2016 میں مقبوضہ کشمیر میں اڑی کے مقام پر بھارتی فوجی اڈے پر حملے کے بعد روس، فرانس، اسرائیل اور دیگر ممالک کے ساتھ ہونیوالے نئے دفاعی معاہدوں پر پیشرفت بھی تیز کر دی گئی ہے۔