اندرا گاندھی کے قتل کے بعد کانگریس نے ہی سکھوں کا قتل کیا تھا :نریندر مودی

 Narendra Modi

Narendra Modi

بہار (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو عدم برداشت پر کانگریس کا بھاشن ایک آنکھ نہ بھایا کہتے ہیں کہ انیس سو چوراسی میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد کانگریس ہی نے سکھوں کا قتل عام کیا تھا۔

بھارت میں ہر ذی شعور شخص انتہا پسندانہ کارروائیوں اور حکومتی خاموشی پر سراپا احتجاج ہے ایسے میں حکمران جماعت بی جے پی کے سیاسی حریف کانگریس پارٹی سیا سی پوائنٹ سکورنگ میں بھلا کیوں پیچھے رہتی۔

بی جے پی کو مذہبی رواداری کا سبق سکھانے والی کانگریس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پلٹ کر وار کیا ہے ۔ ریاست بہار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کانگریس ہمیں رواداری اور برداشت کا لیکچر دینا بند کردے ، 1984 میں اندرا گاندھی کے قتل کے تین دن بعد کانگریس پارٹی نے دہلی میں سکھوں کا قتل عام کیا تھا اور کانگریس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو آج تک انصاف نہیں دیا گیا۔

نریندر مودی اس سے قبل بھی سکھوں کے اجتماعی قتل پر کانگریس پر تنقید کرتے رہے ہیں جس سے ایک بات کا تو پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں حکومت بی جے پی کی ہو یا کانگریس کی ان کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگین ہیں۔