انڈونیشیا کے تباہ طیارے سے38 مسافروں کی لاشیں مل گئیں

Indonesia Destroy Aircraft

Indonesia Destroy Aircraft

جکارتا (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں دو روز قبل گر تباہ ہونے والے طیارے کے اڑتیس مسافروں کی لاشیں مل گئیں ۔ دیگر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

انڈونیشیا کا ایک طیارہ اتوار کو ملک کے دور دراز مشرقی پہاڑی علاقے پاپوا میں خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا ۔طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت 54مسافر سوار تھے۔ جبکہ طیارے میں چار کروڑ ستر لاکھ امدادی رقم بھی موجود تھی جو غریب افراد میں تقسیم کیا جانا تھا۔

انڈونیشن حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آج حادثے کے مقام پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور اب تک 38افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اورکسی شخص کے بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔