انڈونیشیا: فوجی طیارہ ٹیک آف کے دو منٹ بعد گر کر تباہ، 30 افراد ہلاک

Indonesia Military Aircraft Crash

Indonesia Military Aircraft Crash

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں فوجی طیارہ ٹیک آف کرنے کے دو منٹ بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں تیس افراد ہلاک ہوگئے۔

چار انجن والا ہرکولیس طیارہ ائیر فورس بیس سے ٹیک آف کرنے کے دو منٹ بعد ہی مدان کے رہائشی علاقے میں گر گیا۔ طیارہ ہوٹل اور مکان پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی جس سے کئی گاڑیاں بھی جل گئیں ، حادثے کے بعد شدید آگ اور دھویں کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا .

حکام کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ائیر فورس چیف کے مطابق ٹیک آف کرنے کے بعد پائلٹ نے طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے واپس ائیربیس آنا چاہا لیکن اسی لمحے طیارہ عمارتوں سے ٹکراتا ہوا نیچے جا گرا۔ 2009ء میں بھی جکارتا سے مشرقی جاوا جانے والے سی 130 ہرکولیس طیارے کے حادثے میں 97 افراد ہلاک ہوئے تھے۔