انڈونیشیا: ٹرین اور منی بس کے درمیان تصادم، 18 افراد ہلاک

INDONESIA TRAIN ACCIDENT

INDONESIA TRAIN ACCIDENT

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں مسافر ٹرین اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ دارالحکومت جکارتہ کے قریب پیش آیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلعم نہیں ہو سکی تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔