انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا 1200 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

Indonesia Volcano

Indonesia Volcano

کوپنگ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے گیس اور راکھ کے پھیلنے کے نتیجہ میں 1200 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

انڈونیشین حکام کے مطابق مشرقی فلوریز جزیرہ میں آتش فشاں کے اردگرد دیہاتیوں کو ہزاروں گیس ماسک فراہم کئے جا رہے ہیں۔

جبکہ تمام رہائشیوں کو 3 کلومیٹر کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور اس جانب جانے والی شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔