انڈس بالک ادبی فورم کی جانب سے فضیلہ سرکی کی بازیابی کے لئے بدین میں ریلی نکالی گئی

Badin Fazeela Sarki Recovery Rally

Badin Fazeela Sarki Recovery Rally

بدین (عمران عباس) انڈس بالک ادبی فورم کی جانب سے فضیلہ سرکی کی بازیابی کے لئے بدین میں ریلی نکالی گئی اس موقع پہ مظاہرہ بھی کیا گیا۔۔۔

تقریبا نو سال قبل سندھ کے شہر ٹھل سے اغوا کی جانے والی محنت کش کی بیٹی فضیلہ سرکی کی بازیابی کے لئے سماجی تنظیم انڈس بالک ادبی فورم نے ریلی اور مظاہرے کا اہتمام کیا ریلی میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے قاضیہ واہ پل سے بدین پریس کلب تک مارچ کیا اور فضیلہ سرکی کی بازیابی اور اغوا میں ملوث بااثر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،ریلی میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نو سال گذر جانے کے باوجود اغواہ کی جانے والی فضیلہ سرکی کوحکومت سندھ ابھی تک بازیاب نہیں کرا سکی ہے جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔