حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے دیا گیا

DR SYED SABIR ALI

DR SYED SABIR ALI

حطار (سید صابر علی) حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دے دیا گیا، سرمایہ کاری کرنے والوں کو ون ٹائم ڈیوٹی فری کی سہولت بھی میسر آئے گی،حطار اکنامک زون میں 2017 تک دو سو بلین سرمایہ کاری کی امید ہے۔

سرمایہ کاری کرنے والوں کو آئندہ دس سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی،اس امر کی منظوری گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اجلاس میں دی گئی،حطار کو ایس ای زی کا درجہ دلوانے میںخیبر پختونخواہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ منیجمنٹ کمپنی کا بنیادی کردار ہے۔

تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حطار انڈرسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا گیا،جس کے تحت حطار کو آئندہ دس سال کے لئے انکم ٹیکس سے چھوٹ ملے گی۔جبکہ حطار میں سرمایہ کاری کے خواہشمندوں کے لئے و ٹائمڈیوٹی فری کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اجلاس میں چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ مفتاح اسمائیل،شریم چئیرمین اظہر علی چوہدری، سی ای او کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی محسن ایم سید،و دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔

خیبر پختونخواہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ منیجمنٹ کمپنی کے مطابق حطار اکنامک زو ن میں سال 2017 تک دو سو بلین سرمایہ کاری کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038