صنعت کا درجہ ،دس سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے،کیبل آپریٹرز

Cable Operators

Cable Operators

لاہور (جیوڈیسک) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کیبل کو صنعت کا درجہ دیکر دس سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیا جائے، کیبل آپریٹرز کے صدرکیپٹن ریٹائرڈ عبدالجبار کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام کے خلاف عدالت میں جانا پڑا تو جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں کاکہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز پہلے سے پیمرا کو بھاری ٹیکس ادا کررہے ہیں،نیا ٹیکس انڈسٹری کو تباہ کردے گا ،ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالجبار کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز مرجائیں گے مگر روزگار کو لٹنے نہیں دیں گے۔

حکام بالا کیبل آپریٹرز کی آواز سنیں، عدالت جانا پڑا تو جائیں گے،آزاد عدلیہ سے انصاف کی پوری امید ہے،ان کا کہنا تھاکہ کیبل کو انڈسٹری قرار دینے سے کافی مسائل حل ہوجائیں گے ،جو آلات امپورٹ کرنا چاہتے ہیں انہیں بھی ٹیکس فری قرار دیا جائے،کیبل آپریٹرز کے جنرل سیکریٹری اعجاز شیخ کاکہنا تھاکہ کیبل آپریٹرز محدود آمدن میں عوام کو سستی ترین تفریح فراہم کر رہے ہیں۔