اشتعال انگیز تقاریر، متحدہ کے 15 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم قائد سمیت 15 سے زائد رہنمائوں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، وسیم اختر اور قمر منصور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی جبکہ خواجہ اظہارالحسن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

خواجہ اظہارالحسن کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل بیرون ملک نجی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے کیس میں نامزد ایم کیو ایم قائد ، رہنما فاروق ستار سمیت 15 سے زائدرہنماوں کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔