گزشتہ ایک سال میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہو کر چار فیصد رہی: آصف باجوہ

Goods

Goods

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کا مہنگائی کو بریک لگانے کا دعوی۔ ایک سال میں صرف چار فی صد اضافہ۔ بیشتر اشیا مہنگی چند کی قیمتوں میں کمی۔

عوام کی سمجھ سے باہر اعداد و شمار کا گورکھ دھندا۔ پاکستان شماریات بیورو کے چیف آصف باجوہ کے مطابق ایک سال میں چینی 14 فیصد، پیاز 76 فیصد ، دال ماش 25 فیصد ،دال چنا 50 فیصد اور چائے 30 فیصد مہنگی ہوئی ۔ تعلیم اور علاج معالجہ پر اخراجات نو فیصد بڑھے تاہم گھی ، مرغی ، ٹماٹر اور آلو سستے ہوئے۔ دوسری جانب عوام مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی کے حکومتی دعوؤں سے مطمئن نہیں۔

مہنگائی کی شرح ایک سال میں کم ہونے کا حکومتی دعویٰ اپنی جگہ عوام کو یہ گلہ ہے کہ پٹرول سستا ہونے کا انہیں فائدہ تو تبھی ہو گا جب اشیائے ضرورت کی قیمتیں کم ہوں اور ٹرانسپورٹ ، گھروں کے کرائے اور تعلیم صحت پر اخراجات نیچے آئیں۔