کمر توڑ مہنگائی نے سفید پوش طبقہ کی عید کی خوشیاں ماند کر دی ہیں، میاں مقصود

Inflation

Inflation

لاہور : امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی نے سفید پوش طبقہ کی عید کی خوشیاں ماند کر دی ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر کوئی پریشان دکھائی دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزانہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں، مویشی منڈیوں میں رش تو ہے لیکن ان میں اکثر محض قیمتوں کا پوچھ کر نا امید واپس چلے جاتے ہیں اور ہمارے حکمران طبقے کی ناکامی یہ ہے کہ اپنے عوام کو نہ صرف غربت سے نہیں نکال پارہے ہیں بلکہ اپنی عوام کے لیے غربت ختم کرنے میںبھی ناکام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مذہبی تہواروں کی آمد کے ساتھ ہی قیمتوں میں کئی گناہ کمی کر دی جاتی ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ ہمارے ملک میں جب بھی کوئی مذہبی تہوار آتا ہے تو قیمتوں میں بے تحاشااضافہ کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں مجبور اور بے بس لوگوں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے ہمیں اپنے اردگرد عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ غریب اور متوسط وہ لوگ جو نئے کپڑے، جوتے نہیں لے سکتے اور جن کے گھروں سے خوشیاں دور ہیں ہمیں ان کے ساتھ اپنی خوشیاں اپنا پیارباٹنا ہو گایہی ہمارا دین ہے اور آپۖ کی سنت بھی۔