مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں انسانیت دم توڑ رہی ہے۔ ایم اے تبسم

MA Tabassum

MA Tabassum

لاہور: مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں انسانیت دم توڑ رہی ہے، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم نے کیا، انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو دل کے ظاہری نہیں باطنی علاج کی ضرورت ہے۔

سودی نظام کو تحفظ دینے اور ملک سیکولر بنانے کی کوشش اللہ اور اس کے رسول ۖ سے بغاوت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم رمضان المبارک میں اجتماعی توبہ کرکے نظام مصطفی کے نفاذ کی جدو جہد کا عہد کرے تو ملک میں رحمتوں برکتوں کی بارشیں برسیں گی جب تک رسول اللہ کا نظام رحمت اس ملک میں نافذ نہیں ہوتا ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔

ایم اے تبسم نے کہا کہ مسلمان قران و سنت سے اپنا تعلق مضبوط بنا ئیں ماہ صیام سیرت و کردار ، صبرو استقامت کا مہینہ ہے جو مغفرت اور نجات کا پیغام لے کر آتا ہے ہم سب پر لازم ہے کہ اس بابرکت مہینے میں مستحقین کے ساتھ ہر قسم کی امداد کریں حکومت اور تاجر عوام کو ریلیف دیں خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں صحت و تندرستی اور ایمان کی حالت میں میسر آئیں۔