وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے بیان پر تحریک انصاف نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خود کو جمہوری کہلانے والی حکومت کے وزرا کو پرامن سیاسی سرگرمیوں پر احتساب کے خوف کے علاوہ کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

کیا پرویز رشید چاہتے ہیں کہ عوام پر امن احتجاج کو رستہ چھوڑ کر لاٹھی اور بندوق کے ساتھ حکومت کے خلاف نکلیں .پی ٹی آئی کےمطابق جمہوریت میں عوام سڑکوں پرنکل کر حکومت کی پالیسیوں پر اپنا ردعمل ریکارڈ کراتے ہیں جب کہ آمرانہ حکومتیں عوام کے سڑکوں پر نکلنے سےخوفزدہ رہتی ہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان کاکہنا تھا کہ ایک سو چھبیس روزہ دھرنےنے پاکستان میں پر امن احتجاج کی تاریخ رقم کی. دنیا بھرسے قرضے اکٹھے کرنے کیلئے حکومت کو کس نے مجبور کیا؟۔