ناانصافی بے روز گاری اور معاشرتی ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ حاجی عبدالمجید

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ناانصافی بے روز گاری اور معاشرتی ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ انشااللہ 5 دسمبر ہمارے امیدواروں کی کامیابی کا دن ہیان خیالات کا اظہار حاجی عبدالمجید خان MPA نے گزشتہ روز وارڈ نمبر 11 کے امیدوار جنرل کونسلر ارشد باروی کے جلسہ سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا نہ اہل حکمرانوں نے کسان کے پیکج پر لوگوں کو بیو قوف بنایا جا رہا ہے۔

علان کردہ 5ہزار روپے فی ایکڑ کی بجائے 500روپے فی ایکڑ دیے جا رہے ہیں جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے۔PTIٰٰحقیقی معنوں میں انصاف کی فراہمی بے روز گاری کے خاتمے اور ظلم کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ۔سیاسی داعووں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔ظالموں بھتہ خوروں قبضہ معافیا اور چٹی دلالوں نے اس ملک کوتباہ وبرباد کر دیا ہے۔لوگوں کے حقوق کی جنگ میرا مشن ہے۔کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کروں گا۔