معصوم طلبا کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کا درسگاہوں میں معصوم بچوں کے قاتلوں کوانجام تک پہنچانے کا اعلان ۔ آخری دہشتگرد کی ہلاکت تک جنگ اور آئندہ نسل کیلئے پاکستان کو محفوظ بنانے کا عزم۔

ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے نتائج پر اظہار اطمینان ۔ وزیراعظم کو سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر تفصیلی بریفنگ۔ نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا صفایا ہو گیا وہ فرار ہوتے ہوئے آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

معصوم طلبا کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور اقتصادی استحکام نے قوم کو نئی امید دی۔

کراچی آپریشن کے نتائج مثبت ہیں اور مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا ۔ مستقبل کی نسل کو محفوظ پاکستان دینا اولین ترجیح ہے۔