ادارے کے ملازمین کے مسائل اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات جاری

کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کا علاقائی ترقی اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ ادارے کے ملازمین کے مسائل اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات جاری گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زونزکی جانب سے پنشن اور دیگر بقایاجات کی مد میں کے ایم سی کو 1کروڑ 19لاکھ سے زائد کے چیک کی ادائیگی کر دی۔

ڈائریکٹر ویلفیئر کے ایم سی کو چیک دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی فلاح و بہبود اور اُن کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ویلفیئر کے ایم سی نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے پنشن بقایا جات کی ادائیگی پر ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دیگر ضلعی بلدیاتی اداروں سے کہاکہ وہ بلدیہ کورنگی کی تقلید کرتے ہوئے پنشن بقایا جات کی ادائیگی کو یقین بنا ئیں تاکہ پنشنر کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائی جا سکے۔

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

PML-N Karachi

PML-N Karachi

Speech

Speech