ادارے شخصیات سے اور ملک اداروں سے زیادہ اہم ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے آئین اپنے فائدے کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، آئین کو اس کی اصل شکل میں رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ادارے شخصیات سے اہم اور ملک اداروں سے اہم ہوتا ہے، پاکستان کے تحفظ کیلئے فوجی اور سول قیادت ایک ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دھرنے سے متعلق حکومت کے فیصلے پر عمل ہو گا، یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے تو بہتر ہے۔