عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا گیا

 Independence Seminar

Independence Seminar

گوجرانوالہ : قیام پاکستان کے وقت 14 اگست 1947 کو شہید ہونے والے مسلمانوں کی یاد میں عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں تحریک آزادی میں حصہ لینے اور شہید ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مملکت خداد ادوطن عزیز(پاکستان) کو الگ ملک بنانے کی تحریک آزادی میں حصہ لینے والے بزرگوں اور پارٹیشن کے وقت شہید ہونے والوں کی یاد عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام،درگاہ حضرت ابو البیان ماڈ ل ٹائون میںایک سیمینار کا انعقاد کیا ،جس میں نامور علمائو مشائخ ،وکلائ،سول سوسائٹی کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو طاہر عبدالعزیز چشتی کا کہنا تھا کہ آج جس پاکستان میں ہم سانس لیتے اور اپنا ہر کام آزادی کے ساتھ کرتے ہیں وہ بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی میں جہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے حصہ لیا وہیں ایک بڑی تعداد علماء و مشائخ کی بھی تھی اور یہ پاکستان انہیں کی محنتوں،کاوشوںاور قربانیوں کا ثمر ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری آن ، بان، شان اور اسلام کا قلعہ ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے تمام مذہبی ، لسانی اورفروعی اختلافات کو بالائی طاق رکھتے ہوئے اتحاد قائم کر یں ، تاکہ وطن عزیزاور اسلام دشمن طاقتوں کا مل کر مقابلہ کر سکیں ، ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہماری صفوں میں اتحاد قائم نہیں ہو سکے گا ہم دوسرے دشمنوں کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے ، سیمینار میں محمد اکرم چوہان ایڈووکیٹ ، محمد سعید احمد صدیقی ، علامہ یٰسین مجددی ، علامہ انور سعید ، علامہ شہزاد ، علامہ شہزادہ عارف ،علامہ محمد رمضان مجددی، قاری خادم بلال مجددی،محمد عارف ماجد مجددی اورعلامہ سید سعید احمد شاہ بخاری نے بھی شرکت کی، سیمینار کے اختتام پرسید اصغر علی شاہ نے شہدائے پاکستان سمیت ملکی بقاء ، سلامتی اور پاک افواج کی دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

سیکرٹری نشر و اشاعت
محمد شہزاد احمد مجددی۔0333-8131588
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام