توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، خواجہ عبدالماجد صدیقی

Khanewal

Khanewal

خانیوال (راشد ملک سے) توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، حکومت ہوش کے ناخن لے دوالمیال کے مسلمانوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں ،مسلم ادارے قادیانیوں سے واپس لیے جائیں قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فرانزکس کو قادیانی عبدالسلام کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

ناموس رسالت پر جان قربان کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع خانیوال کے امیر مولانا خواجہ عبدالماجد صدیقی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا پیر عزیز الرحمٰن حامد،ی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی نائب امیر قاری سیف اللہ عابد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی ناظم اعلیٰ مولانا عطا ء المنیعم ،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالستار گورمانی نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامع مسجد صدیقی ایک مینار میں آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ۖ پر مرمٹنا عین ایمان ہے۔ منکرین ختم نبوت نے ہمیشہ ملک و قوم کے ساتھ غداری کی قادیانی سائنس دان ڈاکٹر عبدالسلام نے ایٹمی پروگرام دشمنوں تک پہنچایا مگر حکومت نے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ فار فرانزکس کو ڈاکٹر عبدالسلام کے نام منسوب کر کے اسلامیان پاکستان کے دلوں کو زخمی کیا اور اپنے اقتدار کے تابوت میں کیل ٹھونکی ۔یہ فیصلہ حکومتی کشتی غرق کرنے کا باعث بنے گا اگر حکومت عذاب الٰہی سے بچنا چاہتی ہے تو یہ فیصلہ فوراً واپس لے۔

اسی طرح بارہ ربیع الاول کے روز چکوال کے علاقے دوالمیال میں قادیانیوں نے مسلمانوں کے جلوس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے مگر چکوال کی انتظامیہ نے قادیانیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کیے اور اب سینکڑوں مسلمان گرفتاریوں کے خوف سے در بدر ہیںحکومت مسلمانوں کے خلاف درج لے جھوٹے مقدمات واپس لے اور قاتل قادیانیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

انہوں نے کہاکہ چناب نگر کے تعلیمی ادارے قادیانیوں کی تحویل میں دینا اسلام دشمنی ہے یہ ادارے ریاست پاکستان اپنی تحویل میں لے۔ انہوں نے کہا آل پارٹیز تحفظ ختم نبوت کے مرکزی قائدین نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے اگر مقررہ وقت میں حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو مرکزی قائدین کے حکم پر راست اقدام کریں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس سے مولانا شاہ عالم ہزاروی جماعت اسلامی کے راہنما خالد بخاری،فرخ رحمن، جمعیت اہلحدیث کے راہنما حکیم آصف مشہدی، چوہدری غلام عباس ایڈووکیٹ ،چوہدری عبدالرئوف ایڈووکیٹ ،مولانا عباس اختر، پاکستان علما کونسل کے ضلعی صدر مفتی عمرفاروق، صدر انجمن آڑھتیان شیخ محمد اکمل ،قاری خبیب سعیدی، مفتی سمیع اللہ ،مولانا معاویہ مہدی، امتیاز علی اسدنے بھی خطاب کیا۔

راشد ملک خانیوال
0306-5678287