توہین عدالت کیس: طلال چودھری کو جواب جمع کرانے کیلئے پیر تک کی مہلت

Talal Chaudhary

Talal Chaudhary

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری کی 10 روز کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینج نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عاصمہ جہانگیر کی وفات کے بعد طلال چودھری نے کامران مرتضیٰ کو وکیل مقرر کر لیا۔ وکیل طلال چوہدری نے کہا طلال چودھری نے پہلے عاصمہ جہانگیر کو وکیل مقرر کیا، مجھے جواب دینے کیلئے وقت چاہیئے۔ جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ یہ موقف تو گزشتہ سماعت پر اپنایا گیا تھا۔

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا میرا ذاتی مسئلہ ہے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ، مجھے ابھی تک نوٹس بھی نہیں ملا ۔ سپریم کورٹ نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ابھی تک نوٹس موصول نہ ہوا ہو۔ عدالت نے کیس کی مزید 26 فروری تک ملتوی کر دی۔