انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کی مداخلت کے باعث دو دن کچھ حد تک نیچے رہنے والا یا یوں کہہ لیجئے کے اپنی جگہ پر رُک جانے والا ڈالر ایک بار پھر اُڑان بھرنے لگا۔

مارکیٹ کے آغاز پر ہی بینکوں کے درمیان ڈالر کی لین دین میں ڈالر کی قدر 35 پیسے اضافے سے 110 روپے 45 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 110 روپے 70 پیسے میں بند ہوا۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کے دباؤ کا نتیجہ نہیں ہے، البتہ ادارہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ آزادانہ ایکسچینج ریٹ، معاشی ترقی اور ایکسپورٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے چیلنج سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گا۔