سود سے اجتناب کے موضوع پر اسلامی یونیورسٹی میں ڈاکٹر انیس احمد خطاب کریں گے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (عتیق الرحمن) تجارت و کاروبار میں سود سے اجتناب کے موضوع پر اسلامی یونیورسٹی میں ڈاکٹر انیس احمد خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ آج دس اکتوبر بروز ہفتہ کو ”تجارت و کاروبار میں سود سے مکمل اجتناب : انفرادی و اجتماعی ذمہ داری”کے موضوع پربوقت ٣٠۔٢ دوپہر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ابن خلدون بلاک کے آڈیٹوریم میں سیمینار رکھا گیا ہے۔

جس میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلراور معروف دینی و علمی شخصیت ڈاکٹر انیس احمد صاحب خصوصی خطاب کریں گے ۔اس پروگرام کا انعقاد تنظیم برائے انسانی فلاح بذریعہ قرض حسنہ(حق) بتعاون بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور بین الاقوامی رفاہ یونیورسٹی سے منعقد کررہی ہے۔

حق کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیصل ڈار نے بتایا ہے کہ ہماری تنظیم سال ٢٠١٥ ء کو سود کے خلاف جہاد کے طور پر منا رہی ہے اور وقتاً فوقتاً سیمیناراور ورکشاپس کے ذریعہ سے سود سے بچائو کے سلسلہ میں آگاہی مہم چلائی جائے گی۔سیمینار میں تاجروں ،صنعت کاروں ،بنکاروں سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔