وزیر داخلہ چودھری نثار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

Chaudhry Nisar Ali Khan Meeting

Chaudhry Nisar Ali Khan Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک ایران وزرائے داخلہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت ’را‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات چیت کی گئی۔

وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان اور ان کے ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی فضلی کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پردو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی کی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے سمیت مشترکہ بارڈ کی بہتر اور موثر نگرانی کیلئےاقدامات اور منظم جرائم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں معاونت ، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی غور کیا گیا ۔ پاک ایران وزرائے داخلہ نے ’را‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات چیت کی۔