وزیر داخلہ کی ہدایت پر سمارٹ کارڈ کی فیس میں کمی

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر نادرا نے سمارٹ کارڈ کی فیس میں کمی کر دی ہے، جس کے بعد اب سمارٹ کارڈ کے حصول کے لئے 1500 روپے کی بجائے 400 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 800 روپے جبکہ ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ 1600 روپے میں حاصل کیا جا سکے گا۔