وزیر داخلہ نے سانحہ کراچی پر ایک بیان دینا بھی گوارہ نہیں کیا : شیریں مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (جیوڈیسک) دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے بھی چودھری نثار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صفورا چورنگی جیسے بڑے سانحے پر وزیر داخلہ نے ایک بیان تک دینا گوارا نہیں کیا۔

انہیں اپنے حلقے کی بجائے کراچی ہونا چاہیئے تھا ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چودھری نثار خیبرپختونخوا کا بھی دورہ کریں انہیں تبدیلی نظر آ جائے گی ۔