وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی

Safora Incident

Safora Incident

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی جب کہ اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا گیا۔

وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے خط جنرل ہیڈکوارٹر کو لکھ دیا۔ سندھ حکومت کی سفارش پر جی ایچ کیو کو لکھے گئے خط میں سانحہ صفورا کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کو کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے بوہری برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔