انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات آخری مراحل میں داخل، نقل کے رجحان میں کمی

Annual Examination

Annual Examination

کراچی (جیوڈیسک) انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ امتحانات آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ سالوں کے مقابلے اس سال نقل کے کیسسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے جبکہ انٹر بورڈ میں کنٹرولر اور سیکریٹری بورڈ کے عہدے خالی ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے سابق ناظم امتحانات عمران چشتی سے سالانہ امتحانات میں مدد مانگ لی۔ چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری کی زیرنگرانی پہلی بار سالانہ امتحانات منعقد کئے گئے ہیں۔ بورڈ کے دو اہم عہدے خالی ہونے کے باعث امتحانات سے قبل سابق ناظم امتحانات کی مدد طلب کی گئی۔

چیئرمین کا کہنا ہے کہ کاپی کلچر پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات میں میٹرک بورڈ کی نسبت انٹر بورڈ انتظامیہ امتحانات میں دفعہ 144 پر عمل درآمد کراتے ہوئے نقل جیسے مسائل پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیاب نظر آتی ہے۔