اندرونی معاملات میں مداخلت پر نیپالی وزیراعظم مودی کو کھری کھری سنا دیں

Nepalese Prime Minister

Nepalese Prime Minister

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) علاقے میں چودھراہٹ کے خواب دیکھنے والا بھارت دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کو اپنا حق سمجھنے لگا۔ پڑوسی ملکوں میں باغیوں کو سپورٹ کرنا اور دہشت گردی کو ہوا دینا مودی سرکار نے وطیرہ بنا لیا۔

نیپال کی سرحد پر بھارتی شہری کی ہلاکت پر نریندر مودی نے خود کو مہان ثابت کرنے کے لیے نیپالی وزیراعظم کے پی شرما کو فون کیا اور انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا جس پر کے پی شرما نے انہیں فون پر دوٹوک باتیں سنا دیں اور نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی وارننگ بھی دی۔

کے پی شرما نے کہا کہ بھارت نیپال میں حکومت مخالف گروہوں کی حمایت کر رہا ہے اور تشدد کو فروغ دینے میں بھی ملوث ہے۔ مودی کسی پر رعب کیا ڈالتے نیپالی وزیراعظم کے ہاتھوں انہیں ایسی سبکی اٹھانی پڑی ہے کہ وہ برسوں کسی کو فون کرنے سے پہلے کئی بار سوچیں گے۔