انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کا سنسنی خیز مقابلہ، مانچسٹر یونائیٹڈ فاتح

International Champions Cup

International Champions Cup

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلی فورنیا کے سانتا کلارا فٹبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے اہم مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

پہلے ہاف کے اضافی منٹ میں لِنگارڈ نے گول کر کے مینیو کو برتری دلائی۔ انہترہویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے کیس میرو نے پنلٹی پر گول کر کے حساب اور سکور برابر کر دیا۔

اسی ایک ایک کی برابری پر مقررہ وقت کا اختتام ہوا۔ تاہم اس کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹ پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے دو ایک کی فتح اپنے نام کی۔ اعصاب شکن مقابلے سے کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی بے حد محظوظ ہوئے۔