عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لے: عرب لیگ

Arab League

Arab League

قاہرہ (جیوڈیسک) عرب لیگ نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ماورائے عدالت فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیتے ہوئے ہے کہ اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں فلسطینیوں سے نفرت اور نسل پرستی کی بدترین مظاہر ہیں۔ ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ایک بے گناہ فلسطینی عبدالفتاح الشریف کو زخمی کرنے کے بعد اسے سرمیں گولیاں مار کرشہید کرنا اسرائیل کی منظم دہشت گردی اور جنگی جرم ہے۔

لبنان میں قائم عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم دو فلسطینی پناہ گزین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حراستی مرکز میں لے جانے کے بعد انہیں بہ زور برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ادھر فلسطینی کو سر میں گولی مار کر زخمی کرنیوالے صہیونی فوجی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔