عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لے: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کیا کشمیر کے معصوم شہریوں کی آنکھوں میں چھرے مارنے والوں کے دل درد انسانیت سے خالی ہیں۔

ایسے واقعات سے کشمیری معصوم شہری بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔ یہ صریحا ظلم ہے بلکہ ظلم کا آخری درجہ ہے بین الاقوامی برادری سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ ان مظالم کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

اس ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے۔