انٹرنشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بی سی سی آئی پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئےرضا مند ہے تاہم اسے اپنی حکومت سے اجازت لینا ہے۔

اجازت ملنے کی صورت میں پاک بھارت سیریز ہو گی۔ بھارتی حکومت نے پی سی سی آئی کو اجازت نہ دی تو مزید ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف ممالک سے بات چیت جاری ہے۔