بین الاقوامی دفاعی نمائش (آئیڈیاز 2016ء) کے شرکاء کے استقبال کے لئے بلدیہ کورنگی کے انتظامات

Welcoming Banners

Welcoming Banners

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی دفاعی ساز و ساما ن کی نمائش (آئیڈیاز 2016ء ) کے سلسلے میں چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر شاندار انتظامات ،نمائش میں شرکت کے لئے بیرون دنیا سے آنے والے شرکاء کے استقبال کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل تا ڈرگ روڈ تک استبقالیہ بینروں ،قومی پرچموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں کے ساتھ خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے آئیڈیاز 2016ء کے شرکاء کے استقبال کے حوالے سے جاری تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ آئیڈیاز 2016ء کراچی کے بین الاقوامی تشخص کو اجاگر کرے گا انہوں نے کہاکہ ہم بلدیہ کورنگی کی جانب سے دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے شرکاء کو شہر کراچی میں خوش آمدید کرنے کے لئے شاندار انتظامات کررہے ہیں انشا اللہ شرکاء کو شاندار استقبال اور خوبصورت ماحول بھی فراہم کیا جائیگا۔