آئی ڈونرز آرگنائزیشن کا پاک فوج کے اشتراک سے جنوبی وزیرستان وانا میں ایک روزہ فری آئی کیمپ

International Donor Organizations Free Eye Camp

International Donor Organizations Free Eye Camp

ٹیکسلا (رپورٹ۔ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) واہ کینٹ کی معروف فلاحی و سماجی تظیم آئی ڈونرز آرگنائزیشن کا پاک فوج کے اشتراک سے جنوبی وزیرستان وانا میں ایک روزہ فری آئی کیمپ، کمانڈر وانا میجر جنرل خال جاوید نے شیخا فاطمہ بنت مبارک ماڈل ہسپتال شولام جنوبی وزیرستان ایجنسی میں منعقدہ ایڈو آئی کیمپ کا معائنہ کیا ، ایڈو آئی کیمپ میں 850 مریضوں کو چیک کیا گیا، 90 مریضوں کو موتیا کے آپریشن کے لئے بک کیا گیا،تین سو مریضوں کو آنکھوں کے معائنہ کے بد عینکیں دی گئی جبکہ تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں،ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کے دوران کماندڑ وانا ہیڈ کوارٹرنو ڈویژن( جی او سی) میجر جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں وزیرستان میں امن قائم ہوا،قیام امن کے لئے پاک فوج کی کاوشیں جاری ہیں،دنیا کے سامنے وانا کی جو تصویر پیش کی جارہی ہے صورتحال اس سے یکسر مختلف ہے،آج تک کسی بھی این جی او کی جانب سے وانا وزیرستان میں آئی ڈی پی کے لئے کوئی بھی طبی کیمپ نہیں لگایا گیا ہم انتہائی مشکور ہیں ایڈو انتظامیہ کے جنہوں نے ہماری دخواست پر جنوبی وزیرستان وانا میں آئی کیمپ کا انعقاد کیا جو قابل ستائش ہے،ضرب عضب آپریشن کامبابی سے وزیرستان میں امن قائم ہوا، دہشتگردی کی اس جنگ میں ہزاروں پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے جانوں کے نذرانے دیئے،امن کے حوالے سے واناملک کے کسی بھی شہر سے کم نہیں، پاک فوج کی شبانہ روز جدوجہد کے نتیجے میں وزیرستان وانا پر امن علاقہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیرستا ن میں قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انکا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ واہ کینٹ کے لوگوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں بے مثال کردار ادا کیا اور مجھے بھی اس بات کا فخر ہے کہ میں بچپن سے ایڈو کا رکن ہوں،وزیرستان وانا میں ایڈو نے آئی کیمپ لگا یااور جو آنکھوں کی بیماری سے متعلق طبی امداد فراہم کی اس سے نہ سر وزیرستان بلکہ افغانستان تکاس کے ثمرات جائیں گے،سرحد پار سے امراض چشم میں مبتلا مریضوں کی کثیر تعداد اس سے مستفید ہوگی، انکا کہنا تھا کہ جس جذبہ کے تحت وزیرستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا پاک فوج کے جوان اسی جذبے کے تحت آج بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بر سر پیکار ہیں، تاکہ وزیرستان میں مکمل طور پر امن کی فضا بحال ہو،انکا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آئی کیمپ کی اشد ضرورت تھی کیونکہ یہاں کے اکثریے مر خواتین اور بچے آنکھوں کی مختلف بیماریوں مبتلا تھے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایڈو کو وانا میں آئی کیمپ لگانے کی درخواست کی اور میں انتہائی مشکور کی ایڈو انتظامیہ نے ہماری درخواست پر لبیک کہا اور یہاں آئی کیمپ لگا کر ہمارا مورال بند کیا،انکا کہنا تھا کہ ایڈو کے وزیرستان دورہ کے دور رس نتائج برآمد ہونگے آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے بلا شبہ یہ ایک امید کی کرن بن کر آئے ہیں،مستقبل میں بھی وانا میں اس قسم کے آئی کمیپ لگائیں جائیں گے۔

جن لوگوں کو آنکھوں کے آپریشن کے لئے ایڈو نے بک کیا ہے انھیں فوج کی نگرانی میں واہ کینٹ لایا جائے گا تاکہ یہ لوگ ان امراض سے مکمل چھٹکارا حاصل کر سکیں،قبل ازیں جنرل آفیسر کمانڈنگ ہیڈ کوارٹر نائن ڈویژن میجر جنرل خالد جاوید نے ایڈو کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے حال احوال پوچھا،اور ایڈو کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا،یاد رہے کہ واہ کینٹ کی معرفوف فلاحی و سماجی تنظیم جو آنکھوں کے علاج معالجہ میں عرصہ چالیس سال سے اپنی فلاحی خدمات سر انجام دے رہی ہے ہفتہ کے روز ایڈو کے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف میڈیا کو آرڈینٹر پر مشتمل چالیس رکنی ٹیم ہفتہ کے روزجنوبی وزیرستان وانا کے لئے روانہ ہوئی چشم براج پر پاک فوج کے جوانوں نے مذکورہ کانوائے کا مکمل سیکورٹی کے حصار میں لیتے ہوئے وانا پہنچایا ،اتوار کے روز شیخا فاطمہ بنت مبارک ماڈل ہسپتال شولام جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ایڈو کی ٹیم نے فری آئی کیمپ لگایا ، جہاں علاقہ کے عوام جس میں مرد خواتین بچے اور کیڈت کالج وانا کے طلبا بھی شامل تھے۔

اپنی آنکھوں کا معائنہ کرایا،ایڈو کے منتظم اعلیٰ سید عبداللہ مسعود نے کہا کہ ہمارے لئے یہباعث فخر ہے کی ہمیں اس نیک کام کے لئے منتخب کیا گیا،انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے طفیل وزیرستان وانا میں امن قائم ہوا ،پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے انکا کہنا تھا کہ ہم واپسی پر سول سوسائٹی کو پیغام دیں گے کہ وانا پر امن علاقہ ہے ،پاک فوج جب بھی ہمیں مخلوق خدا کی خدمت کے لئے پکارے گی ہم ان کی آواز پر لبیک کہیں گے،جنرل سیکرٹری ایڈو خالد اسحاق کا کہنا تھا کہ وزیرستان وانا میں قیام امن کے لئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے،ایڈو کی جانب سے یہاں جدید تری مشینری لائی گئی تاکہ لوگ مکمل طور پر مستفید ہوسکیں،انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو موتیا آپریشن کے لئے بک کیا گیا ان فری آف کاسٹ آپریشن ایڈو آئی ہپستال میں کیا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ ایڈو پینل میں کوالیفائیڈ مستند ڈاکٹرز موجود ہیں جن کے زیر نگرانی مرحلہ وار آپریشن کا کام مکمل کیا جائے گا،ایڈو آئی کیمپ کے دوران علاقہ مکینوں اور فوج کے آفیشلز نے بھی اپنے بیان ریکارڈ کرائے اور ایڈو کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا،ایڈو کی ٹیم کی روانگی سے قبل ہیڈ کوارٹر وانا نائن ڈیژن میں ٹیم میں شامل تمام افراد کو عمدہ کارکردگی پر میجر جنرل خالد جاوید کی جانب سے خصوصی تحائف اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔