عالمی ماہرین کا بھارت کے جوہری مواد کی سیکورٹی پر سخت تشویش کا اظہار

India, nuclear

India, nuclear

نیو دہلی (جیوڈیسک) عالمی نیو کلیئر کانفرنس میں بھارت کی جگ ہنسائی۔ بھارتی کی جوہری سیکورٹی کا بھانڈہ پھوٹ گیا ۔ ماہرین نے بھارت کے جوہری مواد کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ دو دہائیوں میں جوہری مواد کی چوری کے پانچ واقعات رونما ہوئے۔

ناقص سیکورٹی کا یہ حال ہے کہ 2013 میں گوریلہ جنگجوؤں نے آرمی کمپلیکس سے یورینئم چرا لی تھی اور بھارتی فوج کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ دوسری جانب کانفرنس میں پاکستان کے ایٹمی مواد کی حفاظتی اقدامات کی زبردست پزیرائی کی گئی۔ ماہرین نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کی سیکورٹی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔