منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری آئرلینڈ کا دو روزہ تنظیمی و تحریکی دورہ کریں گیں

Syed Ali Abbas

Syed Ali Abbas

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر سید علی عباس بخاری 19 فروری بروز اتوار کو آئرلینڈ کا دو روزہ تنظیمی و تحریکی دورہ کریں گیں جس میں وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 66 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقد سفیر امن سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گیں۔

اس سیمینار کا انعقاد تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام کیا جائے گا اس سیمینار میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین کے علاوہ پاکستانی سفارتخانہ کے سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد خصوصی شرکت فرمائیں گیں۔

سید علی عباس بخاری اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران منہاج القرآن آئرلینڈ کے مختلف اجلاس کی صدارت بھی فرمائیں گیں۔