عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 27 ڈالر سے بھی کم

Crude Oil

Crude Oil

واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 27 ڈالر سے بھی کم ہو گئی، جبکہ امریکی اسٹاکس میں بھی ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کی مرکنٹائل ایکسچینج میں یو ایس خام تیل کے فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر 91 سینٹ کی کمی ہوئی جبکہ فروری کے لیے فی بیرل سودے 26 ڈالر 55 سینٹ پر بند ہوئے۔

برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 70 سینٹ کی کمی دیکھی گئی ،جبکہ مستقبل کے فی بیرل سودے 27 ڈالر 88 سینٹ پر بند ہوئے۔ معاشی ماہرین کے مطابق چین کی معیشت میں سست روی اور سپلائی کا ضرورت سے زیادہ ہونا تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔