بین الاقوامی تنظیم نے دو سال 2016-2017 کیلئے اپنے مرکزی عہدہ داروں کا اعلان کر دیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (پ ر) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (اے پی جے سی) صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم نے دو سال 2016-2017 کیلئے اپنے مرکزی عہدہ داروں کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ انتخاب آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلیٰ محمد گلزار چوہدری کے زیر صدارت ہوا ۔ اے پی جے سی کے میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ محمد نعیم کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق 2016-2017 کے لئے مندرجہ ذیل عہدہ داروں کا انتخاب سرپرست اعلیٰ اور چیئر مین کی طرف سے کیا گیا ۔ سرپرست اعلیٰ محمد گلزار چوہدری۔ چیئر مین شبیر حسین طوری۔ سینئر وائس چیئرمین اعجاز احمد بٹ، اسلام آباد (روزنامہ نیا محاذ)۔ وائس چیئر مین سید طلعت عباس شاہ ، سندھ(دی ڈپلومیسی پاکستان)۔ سیکرٹری جنرل سید طاہر علی، بلوچستان(آئی این پی)۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ودود جان، خبیر پختونخواہ (خیبر نیوز) ۔جوائنٹ سیکرٹری محمد حنیف تبسم ، آزاد جموں و کشمیر(ڈیلی کشمیر پوسٹ)۔ سیکرٹری فنانس اے ۔

ڈی شہزاد،پنجاب (ایچ ٹی وی)۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سید امتیاز حسین شاہ، پنجاب (اب تک ٹی وی)۔ سیکرٹری انفارمیشن صہبا ن عارف، اسلام آباد(بی بی سی اردو)۔ جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں سندھ سے مزمل احمد فیروزی (وی او اے)، عمران مانی (جیو نیوز)، تنویر (روزنامہ آزاد ریاست) ۔ بلوچستان سے فیاض احمد( روزنامہ مشرق )، سعید الدین طارق (روزنامہ با خبر)، رحمت اللہ (ایکسپریس ٹربیون)۔ پنجاب سے رانا محمد آصف(روزنامہ خبریں)، شہزاد حسین بھٹی(پاکستان آبزرور)، شفیق احمد طاہر(دنیا ٹی وی )۔ اسلام آباد سے انعم پرویز (روزنامہ نیا محاذ)، آفتاب (سچ ٹی وی)۔ خبیر پختونخواہ سے حسن فاروق (اے آر وائی نیوز)، تیمور فدا (روزنامہ شمال)، محمد رحیم بیگ (روزنامہ الاخبار)۔گلگت بلتستان سے علی شیر (کے ٹو ٹی وی)، رشید ارشد (روزنامہ صدائے گلگت )، مظفر وزیر (92 ٹی وی)۔ آزاد جموں و کشمیر سے زاہد حسین شاہ (روزنامہ رہبر)۔ فاٹا سے ہدایت علی پاسدار (روزنامہ جنگ)، سمیع اللہ داوڑ(روزنامہ شمال ٹائم)۔ میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ محمد نعیم(دی ڈپلومیسی پاکستان)۔ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل پاکستان میں صحافیوں کے پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے، صحافت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ملک بھر میں مرحلہ وار تربیتی ورکشاپس کا آغاز کرنے ، انہیں پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں لاجسٹک سپورٹ دینے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا متحرک کردار ادا کر رہی ہے ۔

بین الااقوامی سطح پر میڈیا کے میدان میں ہونے والی ترقی و تبدیلوں کے پیش نظر صحافتی تدریسی اداروں کی معاونت سے میڈیا کے ستون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی سعی کر رہی ہے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ محمد گلزار چوہدری نے ملک بھر میں ممبر سازی کا اعلان کیا ، جبکہ چیئر مین شبیر حسین طوری نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ملک بھر کے صحافی برادری کے جائز حقوق اور ان کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے اپنی خدمات کو بلا رنگ و نسل سر انجام دیں گے ۔