انٹرنیٹ پر سرمایہ کاری سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے: مارک زکر برگ

Mark Zuckerberg

Mark Zuckerberg

فیس بک کے بانی اور سربراہ مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی مدد سے نہ صرف دنیا میں تعلیم کا فروغ ممکن ہے بلکہ اس سے غربت کا خاتمہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

پیرو میں اے پی ای سی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب میں مارک زکر برگ نے کہا کہ وہ دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملانے کے لیے انٹرنیٹ پر سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ پوری دنیا کو انٹرنیٹ کا کنکشن مہیا کرنے کے اعلامیے پر دستخط کریں۔